بھکر ، ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کیلئے ہدایات جاری

منگل 19 اگست 2025 17:11

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سمیت دیگر متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ دریائے سندھ میں پانی کی بڑھتی ہوئی مقدار کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے عوام الناس اور انکے مال مویشیوں کے فوری طور پر انخلاء کا عمل یقینی بناکر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں ویکسین ادویات،جانوروں کیلئے چارہ اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے بتایا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کامل زمہ داری کیساتھ متحرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :