یوکرین میں نیٹو امن فوج کسی صورت قبول نہیں، روس کا واضح انکار

منگل 19 اگست 2025 17:16

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)روس نے یوکرین میں نیٹو امن فوج کی تعیناتی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ ایسی کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کیا جائے گا جس میں یوکرینی فوج کے ساتھ نیٹو افواج شامل ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک طویل ٹیلی فونک گفتگو کی جو تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔ روسی صدر کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق یہ بات چیت بے تکلف اور تعمیری تھی۔ اس دوران صدر پیوٹن نے عندیہ دیا کہ وہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ملاقات اگست کے آخر تک متوقع ہے