
پنجاب میں دو سالوں میں زراعت تباہ ہوچکی ، گندم میں 17سو کروڑ کا فراڈ ہے
پنجاب میں پیپلزپارٹی اتحادی ہے کیا وزیراعلیٰ نے کبھی اعتماد میں لیا؟یہ شاید سمجھتے کہ وائسرائے بن گئے ہیں۔رہنماء پیپلزپارٹی ندیم افضل چن
ثنااللہ ناگرہ
منگل 7 اکتوبر 2025
23:15

(جاری ہے)
ہم اور کسان بار بار کہتے رہے کہ فصلیں تباہ ہورہی ہیں، کسانوں نے بلاول بھٹو سے کہا کہ ریلیف دلائیں، ہم پنجاب میں اتحادی ہیں کیا وزیراعلیٰ نے کبھی اعتماد میں لیا؟یہ شاید سمجھتے ہیں کہ وائسرائے بن گئے ہیں۔
ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عوام کیلئے جان دی پیپلزپارٹی کو ہلکا نہ لیں۔اس موقع پر پروگرام میں رہنماء ن لیگ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، ہم نے سیاسی ساکھ متاثر کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ آج پاکستان کو عالمی سطح ہر کامیابیاں مل رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ملک کے بہتر مفاد میں اتحاد قائم رہے گا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان تعلق ہے کوئی دوری نہیں۔ کسی کو شک ہے کہ پی پی اور ن لیگ میں دوری پیدا کرسکتاہے تو وہ شک دور کرے۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سنیٹر شہادت اعوان سنیٹر پلوشہ خان،سنیٹر وقارمہدی اور سنیٹر مسرور احسن نے پی پی پی سنٹرل سیکریٹریٹ میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ ملک سیلاب اور قدرتی آفات کا شکار ہے۔ ہم پنجاب حکومت کی صوبائیت سے متعلق بیانات کا جواب میڈیا کے ذریعے دے رہے ہیں۔پی پی پی وفاق کی علامت ہے اور صوبوں میں مینڈیٹ ہے۔ پنجاب کسی ایک پارٹی کی جاگیر نہیں ۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے مخالفت اس بات پر ہے کہ شہبازشریف کو کیوں منتخب کیا۔ صدر آصف علی زرداری 2014 میں ن لیگ کے مشکل وقت پر جاتی عمرہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری پر تنقید کر رہے ہیں اور ن لیگ اپنے گھر کی لڑائی کا الزام پی پی پی پر نہ ڈالے۔ ہم انکے گھر کی لڑائی میں آنا نہیں چاہتے ہیں۔ پنجاب حکومت کو شہباز شریف اپنی کرسی پر بیٹھے اچھے نہیں لگتے۔ جب ن لیگ پر مشکل وقت آیا تو بلاول بھٹو زرداری نے آواز اٹھائی تھی۔ کراچی میں مشکل وقت میں بلاول بھٹو زرداری نے بات کی تھی۔اگر ہماری بات کا جواب دیا تو بات بزرگوں تک چلی جائے گی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پنجاب میں دو سالوں میں زراعت تباہ ہوچکی ، گندم میں 17سو کروڑ کا فراڈ ہے
-
چینی کمپنی کا ابوظہبی میں پہلا اوورسیز پلانٹ، 30 کروڑ درہم کی سرمایہ کاری
-
پاکستان کا خواتین کو درپیش مظالم کو جاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے تحفظ دینے کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے سے زبانی جھڑپ
-
ٹرمپ نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فسادی قراردے دیا
-
غزہ جنگ میں دو برس کے دوران1152 اسرائیلی فوجی ہلاک
-
چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 16.5 ارب ڈالر اضافہ
-
ایٹمی سلامتی اور حفاظت کی صورتحال بدستور خراب ہو رہی ہے، آئی اے ای اے
-
اقوام متحدہ کا غزہ میں اسرائیلی کارروا ئیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر کا تمام درآمدات پر25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
-
انتونیو گوتریش کی یمن میں یو این عملے کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
-
خادم الحرمین شریفین کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت
-
غزہ میں دس لاکھ بچوں کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں، اسرائیلی افواج نے انہیں سکولوں میں اور امداد حاصل کرتے نشانہ بنایا، اقوامِ متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.