غزہ جنگ میں دو برس کے دوران1152 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ جنگ کی بھاری قیمت اسرائیلی ریاست اپنے کندھوں پر اٹھا رہی ہے،رپورٹ

منگل 7 اکتوبر 2025 14:55

غزہ جنگ میں دو برس کے دوران1152 اسرائیلی فوجی ہلاک
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) اسرائیلی وزارتِ دفاع نے غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر فوجی جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق ہلاک فوجیوں میں سے تقریبا 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

وزارت نے اعتراف کیا کہ غزہ جنگ کی بھاری قیمت اسرائیلی ریاست اپنے کندھوں پر اٹھا رہی ہے، اور اس تنازع نے اسرائیلی معاشرے کو گہرے زخم دیے ہیں۔یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب بین الاقوامی سطح پر اسرائیل پر جنگ بندی کے دبا میں اضافہ ہو رہا ہے اور غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔