ٹرمپ نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فسادی قراردے دیا

گریٹا بہت غصے میں رہتی ہے، پاگلوں جیسی ہو گئی ہے اسے ڈاکٹرکودکھایاجائے،گفتگو

منگل 7 اکتوبر 2025 14:22

ٹرمپ نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فسادی قراردے دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو فسادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ماحولیات کی بجائے غیر متعلقہ معاملات میں الجھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک فسادی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے غصے پر قابو پانے کی شدید ضرورت ہے، میرا خیال ہے کہ اسے کسی ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔وہ بہت غصے میں رہتی ہے، پاگلوں جیسی ہو گئی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے 171 کارکنوں کو اسرائیل سے بے دخل کر کے یونان اور سلوواکیا منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں۔