چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 16.5 ارب ڈالر اضافہ

منگل 7 اکتوبر 2025 14:11

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 16.5 ارب ڈالر اضافہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ میں 16.5 ارب امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ 33کھرب 38 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے۔ اس مدت کے دوران چین کیزر مبادلہ کے ذخائر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

چین کے سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے اس اضافے کی وجہ کرنسی کے تبادلے اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا۔ سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے کہا کہ ستمبر میں امریکی ڈالر انڈیکس میں ہلکے اتار چڑھا کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں عمو می طور پر اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :