ریاست کے قیام کے لیے غزہ میں عالمی افواج کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں، مصر

ناقابل قبول حالات موجودہ وقت میں غزہ پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں،رپورٹ

منگل 19 اگست 2025 17:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)مصر نے کہاہے کہ ریاست کے قیام کے لیے غزہ میں عالمی افواج کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔العربیہ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعا طی نے کہا ہے کہ غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز تیار کرنے کے لیے حماس اور قطری ثالث کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ناقابل قبول حالات موجودہ وقت میں غزہ پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق مجوزہ تجویز کچھ ترامیم کے ساتھ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے پیپر پر ہی مبنی ہے۔ ہم نے ایسے خیالات پیش کیے ہیں جو اگر اسرائیل کی سیاسی مرضی ہو تو کامیاب ہو سکتے ہیں۔مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مصر کو ریاست کے قیام کے سیاسی افق کے اندر رہتے ہوئے غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جنگ کے بعد غزہ کا انتظام کرنے کے لیے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے ارکان پر اتفاق رائے موجود ہے۔