ایوان بالا کے ممبران کی 5 دن کی تنخوا ہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو دینے کا اعلان

منگل 19 اگست 2025 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایوان بالا کے ممبران کی 5 دن کی تنخواہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو دینے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ سے کہاگیا ہے کہ جو ممبران اس سے زیادہ دینا چاہیں ان کی زیادہ کاٹ لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اعلان کیا کہ ممبران کی 5 دن کی تنخواہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کو دی جائے گی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹ کے عملہ کو کہا جائے کہ جو ممبران ایک ماہ کی تنخواہ دینا چاہتے ہیں، ان سے پوچھ کر وہ کاٹی جائے۔ انہوں نے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔