مسلم لیگ (ن) نے لاہور اور میانوالی کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا

منگل 19 اگست 2025 17:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ن لیگ کے مطابق این اے 129 لاہور کے لیے حافظ محمد نعمان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے امیدواروں کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر ووٹروں کا اعتماد حاصل کرے گی۔