
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کی سب سے بھاری قیمت ادا کررہے ہیں ، جیالے پوری توانائی اور ہمدردی کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری
منگل 19 اگست 2025 17:49

(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آفت زدہ علاقوں میں ان مشکل حالات میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اور عزم لائقِ ستائش ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان، عہدیداران، منتخب نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ پوری توانائی اور ہمدردی کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جیالے ہمیشہ عوام کے سب سے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور ایک بار پھر وہ اپنے عوامی مدد کے جذبے کے ساتھ صف اول میں متاثرین کی عملی مدد کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں پہلے ہی متاثرہ علاقوں کے لئے امداد روانہ کرچکی ہیں، سندھ حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے 10 ٹرک راشن بیگز اور ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ بھیجا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے 1,500 خیبرپختونخوا اور 1,000 گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں کے لئے خیمے، کمبل، کھانے پکانے کے برتن اور بستر سمیت دیگر غیر غذائی اشیاء روانہ کی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2022 کے سیلاب کے دوران سندھ اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے کردار کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی حکومتوں نے نہ صرف فوری ریلیف فراہم کیا بلکہ دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ بھی شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی مقامی حکومتیں سندھ اور بلوچستان میں عوام کی بحالی کے کامیاب ماڈلز سے استفادہ کریں اور اگر وہ ان ماڈلز کو اپنے صوبوں میں نافذ کرنا چاہتی ہیں تو پاکستان پیپلزپارٹی ان کی مکمل رہنمائی اور تعاون کرے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ایک انسانی المیہ ہے جو اجتماعی کارروائی کا تقاضا کرتا ہے، اس سلسلے میں صرف ریلیف کافی نہیں ہوگا بلکہ ہمیں طویل المدتی بحالی، منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تبدیلی کے بنیادی اسباب کے حل کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی اس میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
-
ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
-
فلپائن: زلزلے میں 72 افراد ہلاک، 20 ہزار زیادہ بے گھر
-
ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے نئی یو این فورس کے بارے میں جانیے
-
بھوک، ڈرون، دہشت اور موت: غزہ کے ہسپتال میں گزارے 30 منٹ کا احوال
-
یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.