لاہور میں ڈینگی بخار کے نئے کیسز رپورٹ، خدشات برقرار

رواں برس 64 مریض رپورٹ، بارشوں سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا

منگل 19 اگست 2025 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)لاہور شہر میں ڈینگی وائرس کا خطرہ برقرار ہے، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔علامہ اقبال زون سے 5 اور واہگہ ون سے ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس اب تک مجموعی طور پر 64 کنفرم ڈینگی مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے۔ شہریوں کو خاص طور پر کھلے پانی کے ذخائر ختم کرنے، پانی کی ٹنکیوں کو ڈھانپنے اور مچھر کش اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔