ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ، ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

منگل 19 اگست 2025 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اردن میں ہونے والی چیمپئن شپ کی مائنس 52 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں ملائیکہ نور سعودی عرب کی پلیئر کو زیر نہ کر سکیں۔ملائکہ نور کو فائنل میں سعودی عرب کی جوڈو پلیئر سے شکست ہوئی اور وہ سلور میڈل کی حقدار بنی۔ پاکستان کی ملائیکہ نور نی3 ممالک کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔