خاورحسین نے خود موبائل ری سیٹ کیا، خود سم نکالی، ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات

منگل 19 اگست 2025 18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)صحافی خاور حسین کی موت کے حوالے سے ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو بھی ارسال کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی نے تیار کی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق خاور حسین کے موبائل فون میں کوئی سم موجود نہیں تھی جبکہ ان کی آخری کال واٹر ٹینکر والے کو حیدرآباد کے قریب سے کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

موبائل فون پر آخری پیغام آئی کلائوڈ کی جانب سے موصول ہوا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خاور حسین نے اپنے موبائل کا تمام ریکارڈ خود ختم کیا تھا اور اسے فیکٹری سیٹنگ پر ڈال دیا تھا۔ شواہد کے مطابق وہ رات سوا آٹھ بجے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں پہنچے، بعدازاں ہوٹل کے اندر جا کر واش روم استعمال کیا۔ اس کے بعد وہ ہوٹل کے سامنے واقع ٹائر شاپ پر گئے جہاں سے انہوں نے ایک پن لی اور اپنے موبائل سے سم نکال دی۔ابتدائی رپورٹ فرانزک، میڈیکل اور سی سی ٹی وی شواہد کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ مزید تحقیقات تاحال جاری ہیں۔