روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان ملاقات آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتی ہے، فرانسیسی صدر

منگل 19 اگست 2025 18:47

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایل سی آئی نیوز چینل کو انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس مدت کے اندر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے دونوں صدور کے درمیان دو طرفہ ملاقات، پھر سہ فریقی میٹنگ (ٹرمپ کے ساتھ) اور پھر ایک کثیر جہتی میٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جہاں یورپی رہنمائوں کو بھی اس میٹنگ میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ملاقاتیں یورپ میں ہونی چاہئیں، جو یورپی رہنماؤں کی "اجتماعی مرضی" کی عکاسی کرتی ہیں۔میکرون نے تجویز پیش کی کہ آنے والی ملاقاتیں غیر جانبدار ملک جیسے سوئٹزرلینڈ یا ترکی میں ہو سکتی ہیں، جہاں روس اور یوکرین پہلے دو طرفہ مذاکرات کر چکے ہیں۔