نعت خوانی کے سالانہ مقابلے 23 اگست سے مظفرگڑھ میں شروع ہوں گے،زونل خطیب

منگل 19 اگست 2025 19:08

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) نعت خوانی کے سالانہ مقابلے 23 اگست سے مظفرگڑھ میں شروع ہوں گے،زونل خطیب اوقاف ڈیرہ غازی خان قاری احمد رضا سیالوی نے بتایا ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور محکمہ اوقات کے اشتراک سے ربیع الاول 1447ھ کے سالانہ نعت خوانی کے مقابلہ جات 21 اگست بروز جمعرات سے شروع ہو رہے ہیں اس سلسلے میں مظفرگڑھ میں 23 اگست بروزہفتہ دن 10 بجے غوثیہ کالج آف شریعہ نزد نواب ٹاؤن پل گنیش واہ نہر مظفرگڑھ میں مقابلے ہوں گے، مقابلے کےلئے 4 کیٹگری بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کیٹگری 1 میں 15 سال تک کی عمر کےلڑکے نعت خواں ہونگے، کیٹگری 2 میں 15 سال تک کی لڑکیاں نعت خواں ہونگی، کیٹگری 3 میں 15 سے 25 سال کے مرد نعت خواں شامل ہونگے جبکہ کیٹگری 4 میں 15 سے 25 سال تک کی خواتین نعت خواں شامل ہونگی۔ مقابلے میں شرکت کیلئے مذکوہ بالا کالج میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہےیا موبائل نمبر03478206848 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، مقابلے میں پروفیشنل نعت خواں شرکت نہیں کرسکتے۔ ضلعی سطح پر اول آنے والی نعت خواں صوبائی سطح کے مقابلے میں شرکت کریں گے۔\378