ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کےاحکامات جاری

منگل 19 اگست 2025 19:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے شہریوں کے مسائل کے حوالے سے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور شکایات کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور میرٹ پر فیصلے کرنا اولین ترجیح ہے۔ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل کے ویژن پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :