کوٹ ادو کے شہریوں کےلئے فلائی اوور پنجاب حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 19 اگست 2025 19:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کہاہے کہ فلائی اوور جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔یہ بات انہوں نے کوٹ ادو فلائی اوور کےدورے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلائی اوور کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد فلائی اوور مکمل کیا جائے۔اس موقع پر عملے نے فلائی اوور کو بہت جلد مکمل کرکے ٹریفک کےلئے کھولنے کا وعدہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے فلائی اوور کے کام میں ورک آرڈر کے مطابق مٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے شہریوں کےلئے فلائی اوور پنجاب گورنمنٹ کا بہت بڑا تحفہ ہے۔\378

متعلقہ عنوان :