پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 19 اگست 2025 20:02

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کبوتر بازی پر جوا کھیلنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ارشد، حسنین، مجیب، صفدر، محسن، ابوبکر، کاشف، سلمان، عدنان، کامران، ندیم اور عبدالمنان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم، 5 موٹر سائیکل اور 10 موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لیے گئے۔

اسی طرح پولیس تھانہ گگو نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون شازیہ بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1060 گرام آئس برآمد کرلی۔دوسری جانب پولیس تھانہ صدر میلسی نے 12 سالہ بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر بدفعلی کرنے والے اوباش نوجوانوں ساجد اور شعیب کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔\378