پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 19 اگست 2025 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے مریم احسان دخترمحمداحسان بٹرکو ریاضی، صباء خان دختر محمد مختار خان کوپنجابی،سارہ اجمل دخترمحمداجمل اظہر کومالیکیولر بائیولوجی،اظہر احمدولداحمد خان کو کیمسٹری،عائشہ غفوردختر عبدالغفور کو اردو، غلام شہباز ولد محمد شریف کواردو،انعم باجوہ دختر محبوب الرحمان کوانوائرمینٹل سائنسز، حسنین حیدر ولد مہرخان کو فزکس، محمد کاشف شہزاد بیگ ولد محمدحنیف بیگ کواپلائیڈ جیالوجی (پیٹرولیم اینڈ سٹرکچرل جیالوجی)اور محمدعثمان ولد محمدافضل کو کامرس کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد ، ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :