سینیٹ اجلاس ، ایوان میں چوہا نکل آیا، سینیٹرکامران مرتضیٰ نے پوائنٹ آؤٹ کیا

منگل 19 اگست 2025 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)سینیٹ اجلاس کے دوران ا یوان میں چوہا نکل آیا،جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چوہا نکل آنے پر پوائنٹ آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کواجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے،جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا ہے جس پر خوب قہقہے لگ گئے۔اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔

متعلقہ عنوان :