پنجاب میں ناجائز شکار کیخلاف کارروائیاں، بٹیر اور طوطے برآمد

منگل 19 اگست 2025 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی قیادت میں صوبہ بھر میں ناجائز شکار کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں کے دوران وائلڈ لائف رینجرز لاہور، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ریجن میں بٹیر کے 20 نیٹنگ گیئرز برآمد کیے گئے، جبکہ جنگلی طوطوں اور بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف 8 شکاری گرفتار کرلیے گئے۔

متعدد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئیں۔لاہور ریجن میں قصور سے دو شکاریوں کو گرفتار کرکے 79 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مزید دو سے 4 زندہ طوطے برآمد ہوئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی جی خان ریجن میں کارروائی کے دوران 4 شکاریوں سے 50 زندہ بٹیر اور 3 نیٹنگ گیئرز برآمد ہوئے، پرندوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔ملتان ریجن میں 10 جبکہ بہاولپور ریجن میں 7 نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔