متاثرین سیلاب کا ریلیف،بحالی عمل بروقت مکمل کرنے کیلئے مربوط پالیسی ،لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں، ارشد ایوب

منگل 19 اگست 2025 20:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے متاثرین سیلاب کے ریلیف اور بحالی کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مربوط پالیسی اور لائحہ عمل تیار کر رکھی ہے تاکہ کوئی بھی متاثر ہ خاندان بنیادی حق سے محروم نہ رہے یہ بات انہوں نے ضلع بونیر کے دورے کے دوران متاثرین سیلاب سے باتیں کرتے ہوئے کہی اس دورے کے دوران اسپیشل سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبر پختون خوا بھی موجود تھے دورے کے موقع پر ٹی ایم اے چغرزئی امین خان نے صوبائی وزیر کو حالیہ بارش اور سیلابی پانی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے تفصیلی طور پر اگاہ کیا انہوں نے تحصیل میونسپل آفس چغرزئی کی جاری ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بلا تفریق اقدامات جاری ہے صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ لوکل کونسل لوکل گورنمنٹ متاثرین سیلاب کو ہنگامی ریلیف بحالی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیں وزیر بلدیات ارشد ایوب نے متاثرین کی جانی و مالی نقصانات پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔