ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی زیر نگرانی متاثرین آپریشن کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری

منگل 19 اگست 2025 20:15

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر نگرانی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار، ضلع باجوڑ کی جانب سے متاثرین آپریشن کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ تحصیل میونسپل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر مختلف ٹی ڈی پیز کیمپس میں صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

پانی کی فراہمی نہ صرف متاثرین کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے بلکہ صحت عامہ کے حوالے سے بھی ایک اہم اقدام ہے۔آج فراہم کیے گئے سہولیات کے مقامات میں تحصیل اتمان خیل میں رجسٹریشن سنٹر کا قیام، باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ڈی ڈی پیز کیمپ اور گورنمنٹ ہائی سکول ماندل، گورنمنٹ ہائی سکول لوئی سم میں بھی ڈی ڈی پیز کیمپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان مقامات پر موجود متاثرہ خاندانوں کو ٹی ایم اے خار کی خصوصی ٹیم نے بروقت اور مسلسل صاف پانی مہیا کیا، تاکہ گرمی اور سخت حالات کے باوجود ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

متاثرین باجوڑ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،صاف پانی کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ،حکومت اور لوکل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فوری ریلیف کی فراہمی اور کیمپوں میں مقیم افراد کی فلاح و بہبود میں بہتری۔یہ تمام اقدامات ضلعی انتظامیہ کی مسلسل کوششوں اور جذبہ خدمت کے تحت انجام دیئے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :