eایل ڈی اے میں ریکارڈ سفٹنگ سست، ڈی جی کا سخت ایکشن

ڑ* ڈی جی ایل ڈی اے کا قائداعظم ٹاؤن میں 28 ہزار فائلوں کی جلد سفٹنگ کا حکم

منگل 19 اگست 2025 20:50

:لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی صدارت میں ریکارڈ سفٹنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دی جبکہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فائلوں کی سفٹنگ کی رفتار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ قائداعظم ٹاؤن میں سب سے زیادہ 28 ہزار فائلوں کی جلد سفٹنگ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ اجلاس میں سفٹنگ میں درپیش مسائل اور پیلرا سسٹم کے ٹیکنیکل امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی نے مزید کہا کہ سروس ڈیلیوری میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ سفٹنگ عمل تیز کرنے کے لیے اضافی عملہ تعینات کرنے اور باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی

متعلقہ عنوان :