پودے اور درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں،چیف سیکرٹری بلوچستان

منگل 19 اگست 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے اور درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں، بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ اپنے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اور اس پودے کی مناسب نگہداشت اور حفاظت بھی کی جائے تا کہ وہ تنا ور درخت بن کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اربن فاریسٹ پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے درخت لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دورحاضر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو ناصرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ شجرکاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی سے نجات پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد کوئٹہ کے موسمی حالات کو بہتر بنانا اور شہر کے بلند درجہ حرارت اور ہوا کے معیار کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :