متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی صدر زر داری سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

بدھ 20 اگست 2025 06:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حمد عبید الزعابی نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔صدر زرداری نے پاکستان۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔صدر نے سفیر حمد عبید الزعابی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب مدتِ سفارت پر مبارکباد دی۔