ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں مرکزی، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 24 اگست کو طلب

بدھ 20 اگست 2025 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں مرکزی ،زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 24 اگست بروز اتوار طلب کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاداسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کریں گےجبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کرے گی۔\932