لاہور ہائیکورٹ،پولیس ہراسانی کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

بدھ 20 اگست 2025 11:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس ہراسانی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نادر علی کی درخواست پر بدھ کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

آر پی او ساہیوال عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالتی حکم پر تحقیقاتی ڈیٹا یو ایس بی میں ضلعی پراسیکیوشن آفس میں جمع کرایا گیا تھا جو گم ہو گیا۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سیشن جج ساہیوال کو تحقیقات کی درخواست دے دی گئی ہے اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد وہ تحقیقات مکمل کریں گے۔