اولمپیئن سلیم ناظم کی ملک ہاکی کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا، حمزہ خالد

بدھ 20 اگست 2025 12:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)انجمن تاجران ینگ ٹریڈرزایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر حمزہ خالد نے کہا ہے کہ اولمپیئن سلیم ناظم کی ملک ہاکی کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں جاری سلیم ناظم اولیمپئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رائو سلیم ناظم نے عمر بھر ہاکی کے فروغ کے لئے کام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں پر بھی کام کیا تھا۔ اچھی قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی اور آج سلیم ناظم میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری یامین بھٹی اور چیف آرگنائزر رائو احمد ثنان مبارکباد کے مستحق ہیں اور مجھے ٹورنامنٹ میں دعوت دینے پر بھی میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ میچ میں فیصل آباد اکیڈمی نے گٹی ہاکی اکیڈمی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل مقابلے کل جمعہ سے شروع ہوں گے۔