Live Updates

ٹنڈومحمدخان،گزشتہ شب کی طوفانی برسات ایک قدرتی آفات تھی،میونسپل کمیٹی چیئرمین

بدھ 20 اگست 2025 15:46

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے چیئرمین سید شاہنواز محسن شاہ بخاری نے کہا کہ عوام کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے، تاہم قدرتی آفات سے نمٹناانسان کی طاقت سے باہر ہے، شہری علاقوں سے نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈومحمدخان کی مختلف ڈرینج اسکیموں کے دورے کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش ایک قدرتی آفات سے کم نہیں تھی، جس پر فوری طور پر قابو پانا انتہائی مشکل تھا، تاہم گزشتہ شب سے اب تک ڈرینج سسٹم پر مسلسل موجودگی اور نکاسی کا کام اپنی نگرانی میں کرانے کے باعث شہری علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، بہت جلد شہریوں کو پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں شہید محترمہ کے سپہ سالار عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،اس موقع پر سید صلال شاہ بخاری ،میونسپل افسران و عملے سمیت دیگر بھی موجود تھے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :