سپائر کالج ڈسکہ میں معرکہ حق بارے تقریب کا انعقاد،اے سی سعدیہ جعفر نے فوج کی کامیابی اور آزادی کی اہمیت پر اظہار خیال کیا

بدھ 20 اگست 2025 15:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سپائر کالج ڈسکہ میں معرکہ حق کے حوالے سے پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر تھیں ۔ انہوں نے نجی کالج کے طلبہ کو حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی کامیابی اور آزادی کی اہمیت کے حوالے سے بامعنی پیغام دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسپائر کالج کے پرنسپل پروفیسر طارق محمود اور ڈائریکٹر ظہیر نذیر چوہدری بھی موجود تھے۔تقریب میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور پُرجوش انداز میں وطن عزیز اور افواج پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ شرکا نے پاکستان کی آزادی کو اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے اس کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔