بھکر ،آر پی او سرگودھا ڈویژن نے بھکر میں تھانہ جنڈاں والا کا دورہ کیا

بدھ 20 اگست 2025 15:46

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے دورہ بھکر میں تھانہ جنڈانوالہ کا دورہ کیا۔بھکر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے ہمراہ تھانہ جنڈانوالہ کا دورہ کیا۔ دور ے کے دوران تھانے کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ، حوالات اور ریکارڈ کی انسپکشن کی۔\378

متعلقہ عنوان :