فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 20 اگست 2025 15:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ21اگست کوصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی ایف ڈی اے سٹی نمبر ون گرڈسٹیشن کے ایف ڈی اے سٹی 10 11،اور 12فیڈر صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی تاندلیانوالا گرڈسٹیشن کے کٹاریاں،جھامرہ،سٹی تاندلیانوالا،ماہی،طیبہ ٹاؤن،بیسٹ چپ بورڈ،پنڈی،بہلک،جنگل سرکار،رضا آباد،رحمے شاہ،پنڈی شیخ موسیٰ،ماہی چوک،سمندری روڈاورعالم شاہ فیڈر 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے466روڈفیڈر 132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے ظفر چوک فیڈر132کے وی مریدوالاگرڈسٹیشن کے مردیدوالا،دریابل فیڈر132کے وی مامونکانجن گرڈسٹیشن کے سٹی مامونکانجن اور خواجہ حبیب اللہ فیڈر 132کے وی گڑھ فتح شاہ گرڈسٹیشن کے گڑھ فتح شاہ فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے شریف آباد،466روڈ،جلال آباد،کچہری بازار اور رسیانہ فیڈر صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واساٹو،جیون شاہ،طاہر رفیق ٹیکسٹائل،سرفرازٹیکسٹائل،طیب ٹیکسٹائل مل،احمد انٹرپرائزز،آریان ٹیکسٹائل،کشمیر ووڈ،عبداللہ فائبرز،الرحمان،فاسٹ نیشنل یونیورسٹی،نیوبیرانوالا،سلمان ٹریڈرز،المرتضی ٹریڈرزاورڈھولن وال فیڈر 220کے وی جڑانوالا روڈ گرڈسٹیشن کے خیابان کالونی،غوثیہ روڈ،کے ٹی ایم ون،فرٹیلائزر اور سکارپ کالونی فیڈر132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے ایڈن ویلی،گلاب،ایس ٹو،قراروالا،جڑانوالا روڈ فیڈر 132کے وی کھرڑیانوالا گرڈسٹیشن کے فخر آباد،لاٹھیانوالا،رفیق سپننگ،واپڈا سٹی،کھرڑیانوالا سٹی،لاہورروڈ،ایم کے سنز،انٹر لوپ،نیو ایم کے سنز،فردوس،سبوآنہ،نیاگرہ،وادی ستارہ،فاریسٹ پارک،فاروق سپننگ فیڈر 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے جوہل(ایس ای ایل)،زیارت (ایس ای ایل)،شہباز گامنٹس،اے ایم ٹیکس،بیکن امپیکس فیڈر صبح نو سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی کھرڑیانوالا گرڈسٹیشن کے کھرڑیانوالا سٹی،بیسٹ ایکسپورٹس اور حسن سپننگ ٹو فیڈر 22اگست کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی سٹی جی آئی ایس گرڈسٹیشن کے منٹگمری بازار فیڈر صبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے علی آباد،جسوآنہ بنگلہ،نیوستیانہ،مدوآنہ،ونہار،المحمود فیڈ رسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔