کراچی، 14 گھنٹے بعد بھی ریڈ زون سے پانی نہ نکالا جاسکا

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے

بدھ 20 اگست 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)بارش کے بعد رات گزر گئی لیکن 14 گھنٹے بعد بھی کراچی کے ریڈ زون میں پانی موجود ہے۔ کراچی میں ایوان صدر اور ضیاء الدین احمد روڈ سے پانی نہ نکالا جا سکا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ضیاء الدین احمد روڈ اور ایوان صدر سے پانی نکالنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم آر کیانی روڈ پر بھی برساتی پانی موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار آج بھی اس پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔