چین کی شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے ساتھ تجارت 6چھ ماہ میں 250 بلین ڈالر کے قریب پہنچ گئی

بدھ 20 اگست 2025 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) چین کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی رکن ریاستوں کے ساتھ تجارت رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 250 بلین ڈالر کے قریب پہنچ گئی ۔چائنا گلوبل نیوز نیٹ ورک (سی ٹی جی این) نے چینی وزارت تجارت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت 2025 کی پہلی ششماہی میں 247.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت داروں کو چین کی اہم برآمدات میں مشینری اور برقی مصنوعات، آٹوموبائل اور پارٹس، گارمنٹس اور کیمیکل شامل ہیں۔ درآمدات زیادہ تر تیل اور گیس، زرعی مصنوعات، کوئلہ اور کچ دھاتوں پر مشتمل ہیں۔پچھلے پانچ سالوں میں، چین اور ایس سی او کے دیگر ممبران کے درمیان تجارت نے مسلسل 300 بلین ڈالر، 400 بلین ڈالر اور 500 بلین ڈالر کے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں، جو 2024 میں ریکارڈ 512.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال سے 2.7 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری اور اقتصادی تکنیکی تعاون بھی بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔جون 2025 تک، ایس سی او ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کا ذخیرہ 40 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکا تھا، جس میں توانائی، کان کنی، اور بنیادی ڈھانچے سے لے کر ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں تک کے منصوبوں پر محیط تھا۔ چینی کمپنیاں 5جی ، انٹرنیٹ اور سمارٹ شہروں میں ایس سی او کے اراکین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کر رہی ہیں، جس سے مقامی صنعتوں کو تبدیلی اور جدید کاری کو تیز کرنے میں مدد مل رہی ہے۔\932