اسد شمشیر خان بونیر میں ٹیم کے ہمراہ راشن اور ادویات فراہم کرنے میں مصروف

بدھ 20 اگست 2025 17:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی خصوصی ہدایت پر کوآرڈینیٹر پشاور ڈویژن انجینئر اسد شمشیر خان بونیر میں اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کو راشن اور ادویات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

وہ امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو فوری اور مؤثر سہولت فراہم کی جا سکے۔