Live Updates

کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران کراچی پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں

بدھ 20 اگست 2025 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران کراچی پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کے افسران و جوان پوری رات شہریوں کی خدمت اور مدد کے لیے متحرک رہے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے بارش اور پانی کے ریلوں میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات اور ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے، سائیڈ پر لگانے اور خرابی کی صورت میں شہریوں کو فوری تعاون فراہم کیا گیا۔کراچی پولیس ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح رہے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات