تمام سرکاری خدمات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

بدھ 20 اگست 2025 18:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر حکومت نہیں خدمت کا 10 واں کیمپ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول یونین کونسل خان پور شمالی میں لگایا گیا، جہاں نادرا، واپڈا، ریونیو، صحت، تعلیم، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر سمیت تمام سرکاری محکموں کے کاؤنٹر لگائے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور ضلعی محکموں کی طرف سے علاقے کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے فوری مسائل کے حل کےلئے لگائے گئے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کیمپ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل خود بھی سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں آنے والے سائلین کےمسائل بلا امتیاز ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اب تمام سرکاری خدمات کی عوام کی دہلیز پر فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جس سے سینکڑوں سائلین مستفید ہورہے ہیں۔ ایک دن چھوڑ کر ہفتے کے تین دن تمام سرکاری محکموں کے افسران ضلع کی مختلف یونین کونسل میں موجود ہوتے ہیں اور اس کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں۔\378