
تربت یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کاسترھواں اجلاس، اہم تعلیمی اقدامات، پالیسیوں اور اصلاحات کی منظوری
بدھ 20 اگست 2025 20:08
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اور اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کے توقعات پر پورااترنے اوریونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اکیڈمک کونسل نے اپنے سولہویں اجلاس کی کارروائیوں کی توثیق کی اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف لا کے بورڈز آف فیکلٹی کے فیصلوں کے علاوہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ،ایفیلی ایشن کمیٹی اور مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے بورڈز آف اسٹڈیز کی کارروائیوں اورسفارشات کی بھی منظور دی۔
اجلاس نے بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کے تحت تربت یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجوں سے فیکلٹی ممبران کو ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے لیے نامزد گی کی بھی منظوری دی۔کونسل نے چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرامز میں پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے ٹرانسکرپٹ کے ڈیزائن کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم لٹریسی پروگرام کیتحت Each One Teaches Oneمہم کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا اکیڈمک کیلنڈر2025، وزیر اعظم پروگرام کے تحت نیشنل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام [این ایس سی پی]سینٹر کا قیام، ریونیو جنریشن اورایچ ای سی کی ہدایات کی روشنی میں فہم القرآن اورپاکستان اسٹڈیزکورس کوسلیبس میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں،اجلاس نے فیکلٹی آف لا کے بلڈنگ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سینٹر کے قیام، ایچ ای سی کی بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں میں تربت یونیورسٹی کی بھرپورشرکت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2024 پرعملدرآمد اور ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی قواعدو ضوابط کی منظوری دی۔اجلاس میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور کنٹرولر امتحانات کے علاوہ حکومت بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت اکیڈمک کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، 2026 سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
-
نیوٹیک نے ٹیکنکل اداروں کو عالمی میعار کے مطابق تیارکرنے کےحوالے سے اہم سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردیں
-
پنجاب ایم ڈی کیٹ کا امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا، تما م تر تیاریا ں مکمل کر لی گئیں
-
ایبٹ آباد،میٹرک امتحانات کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیم و تحقیق کے فروغ، جدید تدریسی ماڈلز کے نفاذ اور ڈیجیٹل لرننگ کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے دو اہم اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط
-
کامسیٹس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملٹی میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح
-
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں 23 نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے گئے ، یونیورسٹی کو درپیش 670 ملین روپے کے خسارے پر قابو پایا گیا ، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ترجمہ کے عالمی دن پر ’’انسائیکلوپیڈیا آف ٹرانسلیشن سٹڈیز‘‘ کی رونمائی
-
ای او بی آئی ، مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی ، افرادی قوت کی شدید قلت
-
آکسفورڈ کا پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان
-
سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.