یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب

بدھ 20 اگست 2025 20:09

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جشنِ آزادی معرکہِ حق کے عنوان سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پرنسپل ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے پرعزم طلباءوطالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ جشن آزادی کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے آرٹ مقابلے، آرٹ نمائش اور دلکش پرفارمنس کے پروگرام ترتیب دیئے ۔

جشن آزادی آرٹ مقابلے میں جنوبی پنجاب کے پندرہ سکولوں سے ایک سو طلباءوطالبات شریک ہوئے ۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، پرنسپل دانش سکول حاصل پور شہلا فرحان، ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر نوین جاوید، ڈاکٹر شہباز علی خان اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔