ایبٹ آباد،غیرقانونی جرگہ اور زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 22:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایبٹ آباد پولیس نےغیرقانونی جرگہ اور زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈھیری کیہال میں عبدالرحمن عرف مانی نامی شخص نے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ متاثرہ فریق کو انصاف دینے کے بجائے مقامی بااثر شخص خان گل ولد گل احمد نے غیرقانونی جرگہ منعقد کر کے بھاری جرمانے عائد کیے اور متاثرین کو پولیس سے رجوع کرنے سے روکا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے نوٹس پر ڈی ایس پی ساجد فاروق اور ایس ایچ او رجوعیہ شہزاد خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے عبدالرحمنٰ عرف مانی ولد وحید خان اور جرگوئی خان گل ولد گل احمد کو گرفتار کر لیا۔خاتون کی درخواست پر عبدالرحمن عرف مانی کے خلاف زیر دفعات 376/506 پی پی سی کے تحت جبکہ ایس ایچ او رجوعیہ کی طرف سے غیر قانونی جرگہ منعقد کروانے پر گرفتار ملزم خان گل اور ساتھیوں کے خلاف زیر دفعات 386/201/202/143 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔