لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 20 اگست 2025 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر عبدالجبار جونیجو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ اضلاع کے علاوہ دادو ضلع کی دو تحصیلوں میہڑ اور کے این شاہ کے 43,299 امیدواروں نے سالانہ امتحانات میں حصہ لیا۔

جن میں سے 34,702 امیدوار کامیاب اور 8,835 امیدوار ناکام ہوئے۔ پری میڈیکل گروپ کے طلباء میں زیبسٹ سکول اینڈ کالج کے طالب علم علی کلہوڑو نے 1018 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ کے طالب علم علی رضا لاشاری نے 1016 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے طالب علم عبدالمعید نے 510 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

طالبات میں شہید بے نظیر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی طالبہ فاطمہ علی کناسرو نے 1019 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گرلز کالج قمبر کی طالبہ سدرہ نور رند نے 1018 نمبر لے کر دوسری، اقرا موریو نے 1018 نمبر لے کر دوسری، گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبہ اقرا مورو نے 1019 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بیگم نصرت بھٹو گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ نے 1016 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ کے طلباء میں دی سٹی سکول لاڑکانہ کے طالب علم محمد شاویز شیخ نے 1012 نمبر لے کر پہلی، کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم ابرار الحسن چانڈیو نے 1010 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے عبدالکریم منیب منگریو نے 1012 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی طالبہ انشرا فاطمہ قریشی نے 1006 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ گرلز کالج شکارپور کی طالبہ رباب انمول میمن نے 1005 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز KG ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ ثانیہ نے 1006 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔