آئیسکو ریجن کا جمعرات کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

بدھ 20 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نےآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل (جمعرات کو) عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔بدھ کوآئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

21اگست کو صبح 07:00 بجے سے دن 12:00 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،ریڈیو پاک،رتہ،ٹاپ سٹی،ای ایم ای کمپلیکس،جھنگی،پی اینڈٹی ونی،اظہر آباد،چیئرنگ کراس،زرکون ہائٹس،گولڑہ،شمس کالونی،قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل، آر اے بازار،رحمت آباد-I&II،جیل پارک،کوٹ جبی، مکہ چوک،بوستان خان،اولڈ روات،نیو روات،اے او ڈبلیو ایچ ایس،سپارکو،جھنڈا،وی آئی پی، سرسید روڈ،مورت،کوہالہ،فاطمہ جناح فیڈرز،جہلم سرکل،نئی خانقاہ فیڈر،چکوال سرکل، ڈفر،پی ڈی خان،کچہری پی ڈی خان،کے ایس مانیز فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔