موٹر وے پولیس نے بھرتی کے عمل سے متعلق شکایات کے لیے ای میل اور ہیلپ لائن قائم کر دی

بدھ 20 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بی ایس-07 سے بی ایس-15 تک مختلف آسامیوں پر بھرتی کے عمل سے متعلق امیدواروں کی شکایات اور سوالات کے اندراج کے لیے ای میل اور فون رابطے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق امیدوار اپنی شکایات یا سوالات ای میل ایڈریس [email protected] پر بھیج سکتے ہیں، جس میں نام، رول نمبر، قومی شناختی کارڈ اور درخواست دی گئی پوسٹ کی تفصیل لازمی درج ہو۔ متعلقہ دستاویزات کی نقول بھی ساتھ منسلک کی جا سکتی ہیں۔مزید رہنمائی کے لیے امیدوار ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) سے فون نمبر 051-9320297 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :