ٹریفک پولیس معاشرتی ذمہ داریوں کے تحت ڈرگ ری ہیبیلی ٹیشن سنٹر میں زیر عالج افراد کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی، سی ٹی او

بدھ 20 اگست 2025 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سٹی ٹریفک آفیسر کاشف اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس معاشرتی ذمہ داریوں کے تحت ڈرگ ری ہیبیلی ٹیشن سنٹر میں زیر علاج افراد کی بحالی میں اپنا بھر کردار ادا کرے گی، زیر علاج افراد کو ڈرائیونگ سکول کی خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ صحتیاب ہونے کے بعد باعزت روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار سی ٹی او نےڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر ملتان میں ’’سرسبز و خوشحال پنجاب‘‘کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا ستار، پبلک ریلیشن آفیسر نبیل خان اور سائیکالوجسٹ عظمیٰ امین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کے تحت سی ٹی او ملتان نے پودا لگایا اور شرکاء نے ماحول دوست سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے آگاہی واک میں حصہ لیا۔