ام پینلڈہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں‘ خواجہ سلمان رفیق

وزیرصحت کی زیرصدارت چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس

بدھ 20 اگست 2025 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمودخان کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزپروفیسرمسعودصادق، سی ای ا و پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم اورایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسرٹیپوسلطان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

وڈیو لنک کے ذریعے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی و دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران مانیٹرنگ فریم ورک،سروس ڈلیوری اور مریضوں کی سہولت کی خاطراٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے پبلک فیڈبیک پر مبنی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس فلیگ شپ پروگرام میں شفافیت کو یقینی،سروس کا معیاربہتربنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پرزوردیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ ام پینلڈہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

ام پینلڈہسپتالوں میں مریضوں کودر پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں الحمداللہ 6ہزارسے زائد معصوم بچوں کی بالکل مفت ہارٹ سرجری کرچکے ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔