mنوشہرہ ،بھانجوں کی فائرنگ ،ایک ماموں جابحق دوسرا زخمی

بدھ 20 اگست 2025 23:20

ٹ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)نوشہرہ پبی کے نواحی علاقے ڈاگی جدید میں بھانجوں کی فائرنگ سے ایک ماموں جابحق دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جائیداد میں والدہ کا حصہ نہ دینے پر عرصہ سے تنازعہ چلاآرہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں ماموں عابد اللہ اور اسد اللہ اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ بھانجوں نے اس پر فائرنگ کردی ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک ماموں عابد اللہ موقعہ پر جابحق ہوگیا جبکہ اسد اللہ شدید زخمی ہوگیا۔جابحق اور زخمی کو مقامی لوگوں نے میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا جہاں پر عابد اللہ کا پوسٹ مارتم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیاگیا

متعلقہ عنوان :