پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ فیز ٹو کے امتحانات کا شیڈول جاری

بدھ 20 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ فیز ٹو کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا،امیدواروں سے انگلش اور اردو مضمون کا پرچہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق امیدواروں کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایم ایس منسٹریل کوٹا فیز ٹو کا تحریری امتحان24 اگست کو صرف لاہور میں لیا جائے گا،اس امتحان میں5 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے ،اس سے قبل 15 ہزار سے زائد امیدوار فیز ون کے امتحان میں شریک ہوئے تھے جس میں 5772 ہزار سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، پی ایم ایس منسٹریل کوٹہ کا امتحان حکومت پنجاب میں گریڈ ایک سے 16 میں ملازمت کرنے والے سرکاری ملازم شرکت کر سکتے ہی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحان کے شیڈول کا نوٹیفیکیشن اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کردیا ہے،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے امیدواروں کو امتحانی رول نمبر سلپ پر درج ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، امیدواروں کو صرف اصل شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ڈومیسائل پر ہی امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت ہو گی۔