راشد منہاس شہید نے جان کا نذرانہ دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملادیئے، سی ای او لیسکو

جمعرات 21 اگست 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے سپوت راشد منہاس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

(جاری ہے)

راشد منہاس کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،نوجوان نسل راشد منہاس شہید کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔

انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو کا ہر ورکر ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ،وقت آنے پر ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :