لاہور،پولیس کا موٹر سائیکل سواروں کےخلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر کریک ڈائون،ہزاروں چالان

جمعرات 21 اگست 2025 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کےخلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر کریک ڈائون تیز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں،صرف لاہور میں 85 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محمد وقاص نذیر نے کہاہے کہ ہیلمٹ کی پابندی کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، ٹریفک حادثے کی صورت میں ہیلمٹ ہیڈ انجری سے بچائو کا موثر ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :